حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)آج دو پہر ایس ایس سی نتائج کا اعلان کر دیا
گیا۔ جس میں کامیابی کی شرح 88.62 ۔اس مرتبہ بھی طالبات نے طلبہ پر سبقت
حاصل کی۔ طلبا کی کامیابی کی شرح 87.96 فیصد رہی جبکہ طالبات کے کامیابی کی
شرح 89.33 فیصد رہی۔ نئائج کو WWW.ETEMAADDAILY.COM پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اور تصویر کے ساتھ میموز کو ای سیوا آن لائن ‘ اور می سیوا کے
ذریعہ حاصل
کیا جا سکتا ہے۔ریاست بھر میں سب سے زْیادہ ضلع مشرقی گوداوری 96.26 فیصد
کامیابی کی شرح سے ریاست بھر میں اول درجہ حاصل کیا ہے۔ جبکہ ضلع عادل
آباد 58.31 کامیابی کی شرح سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ اسکے علاوہ ریاست کے
77 ایسے مدراس کی نشاندہی کی گئی جہاں کامیابی کی شرح صفر رہا ہے۔ اور
5,784 ایسے مدارس ہیں جہاں صد فیصد کامیابی کی شرح رہی۔